خلیج اردو: پاکستان اور افغانستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے سٹیڈیم میں باجماعت نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کیا اور پھر باجماعت نماز مغرب ادا کی۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نماز ادائیگی کی تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں ہیں جس میں پاکستانی کھلاڑی زمان خان کو نماز کی امامت کرتے اور تمام کھلاڑیوں کو اُن کی اقتدا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’کرکٹ، اتحاد کا کھیل ہونے کے باوجود، ہمیشہ پیار اور امن کے پیغام کو پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے‘۔
ایک روز قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران سٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی