خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے العین میں 30 ڈرائیوروں کو گزشتہ تین سالوں کے دوران ٹریفک قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔
العین ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے ابوظہبی پولیس ہیپی نیس پٹرول کے ساتھ مل کر ان ڈرائیوروں کو سلامی اور انعام دیا، جنہوں نے پچھلے تین سالوں میں کسی ٹریفک قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔
یہ اقدام ابوظہبی پولیس کی یاحافظ مہم کا حصہ تھی، جو دوسرے شراکت داروں کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اس اقدام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
العین ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل مطر عبداللہ المحیری نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد امارات کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کے مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بھی تعریف کی، اور ان پر زور دیا کہ وہ اسی طرح محفوظ طریقے سے گاڑی چلاتے رہیں۔
تحفے
موٹر سواروں کو ہیپی نیس پٹرول کی طرف سے تحائف موصول دئیے گئے، اور ٹریفک حکام کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، جن میں العین ٹریفک انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل سعید عبداللہ الکلبانی اور ال عین علاقہ میں سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل عبید الکعبی شامل ہیں۔ ۔