
خلیج اردو
28 جون 2021
دبئی : پاکستان سے دبئی کیلئے پروازیں ممکنہ طور پر سات جولائی سے شروع ہو سکتیں ہیں۔ ایئرمیٹس ایئرلائن نے اعلان کر دیا۔ تاہم یہ بات خارج ازمکان نہیں کہ اگر کرونا وائرس کی صورت حال میں بہتری نہ آئی تو اس شیڈول میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
ایک مسافر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمریٹس ایئرلائنز نے کہا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستان سے دبئی کیلئے پروازوں کو شروع کیا جا سکتا ہے تاہم کرونا صورت حال کو دیکھتے ہوئے ممکن ہے کہ شیڈول میں تبدیلی بھی لائی جائے۔
ایئرلائن نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ان کی ویب سائیٹ پر نظر رکھیں۔
Hi Shams, there are flights operating starting the 7th of July from Pakistan to Dubai. Changes may happen as the situation remains dynamic. We suggest to keep an eye on our travel updates https://t.co/sHhJth2OAP.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) June 28, 2021
ایک اور سوال کے جواب میں ایمریٹس نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول سات جولائی سے طے کیا ہے تاہم ہم اس حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگر حکومت نے سفری پابندی میں توسیع کر دی۔ اس حوالے سے بہتر یہی رہے گا کہ ایمریٹس کی ویب سائیٹس پر اپڈیٹس کیلئے نظر رکھی جائے۔
Hi Binte, our flights from Pakistan are scheduled to operate from 7th July. However, we don't have any updates if the suspension is extended. You can always check our website at https://t.co/Wu87RTNNGd for the latest operational updates.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) June 27, 2021
متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کو متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان پروازوں کو منسوخ کیا تھا۔
ایمریٹس نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا جس کے مطابق وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ 14 دنوں میں پاکستان کا سفر کیا وہ امارات کا سفر نہیں کر پائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے شہری ، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن کے ممبران جو کرونا وائرس سے متعلق پروٹوکول کا پاس رکھتے ہوں ، کو مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ انہیں سفر کی مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔
Source : Khaleej Times