خلیج اردو
دبئی: پاکستان کی سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب نے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
پیر کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا کہ ایسے واقعات میں اضافہ معاشرے اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ایک باعث تشویش ہے۔
خلیج ٹائمز نے جیو نیوز کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ ریپ کے چار سے پانچ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت جنسی ہراسانی، بدسلوکی اور جبر کے کیسز سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔
انتظامی سطح پر ریپ کیسز سے نمٹنے کیلئے انہوں نے ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا۔
مسٹر تارڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سول سوسائٹی، خواتین کے حقوق کی تنظیموں، اساتذہ اور وکلاء سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
لیگی وزیر نے بتایا کہ متعدد مقدمات میں ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، حکومت نے انسداد عصمت دری کی مہم شروع کی ہے، اور طلباء کو اسکولوں میں ہراساں کرنے کے بارے میں مختلف مہمات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں سنجیدہ ہوں۔ بولے حکومت تیزی سے ڈی این اے کے نمونوں کی تعداد جانچ میں اضافہ کرے گی۔
Source: Khaleej Times