خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی فاطمہ گروپ کے ایکسپو2020 دبئی میں بین القوامی زرعی اداروں سے 1ارب ڈالر مالیت کے معاہدے

خلیج اردو: پاکستان کے صنعتی ادارے، فاطمہ گروپ نے دو اہم بین الاقوامی زرعی شراکتی اداروں، چائنہ مشینری انجینئرنگ کمپنی (سی ایم ای سی) اورسعودی عرب کی کمپنی صرح التقنية (ایس اے سی) کے ساتھ 1ارب ڈالر مالیت سے زیادہ کی مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی میں جاری ہفتہ زراعت کی مناسبت سے پاکستانی پویلین میں بزنس پارٹنرشپ پر دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاطمہ گروپ پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے کام کررہا ہے۔یہ گروپ کھاد، توانائی، ٹیکسٹائل، چینی، سیمنٹ اور وینچر کیپیٹل کی سرمایہ کاری جیسی صنعتوں میں 1 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی کے ساتھ پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے صنعتی گروپوں میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے فاطمہ گروپ کے چیئرمین اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے سی ای اومیاں فواد احمد مختار نے کہا کہ ایک سرکردہ پاکستانی ادارے کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان میں جدید کاشتکاری ان کا وژن ہے۔ پاکستان کو قدرت بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ صحیح شراکت داروں کے ساتھ ہم پاکستان میں خوراک کے شعبے میں بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ہم اپنے چینی اور سعودی ہم منصبوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد اور بھروسہ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ مستقبل کے لیے اس طرح کی مزید شراکتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کا باعث بنے گا۔ سی ایم ای سی ٹیکنالوجی شراکت دار کے طور پر پاکستان میں آب و ہوا کے مطابق ایگریکلچر فارم مشینری،اعلی پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں اور فصلوں کے دیگر جدید کاشت کے طریقوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ، صرح التقنية جدید ترین ایگریکلچر ویلیو چین تیار کرنے میں سرمایہ کاری کرے گی جس میں پائیدار پیداوار، پروسیسنگ، گودام اور اناج کی فصلوں کی برآمدی مارکیٹنگ شامل ہے تاکہ علاقائی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان کی جی ڈی پی کا 20 فیصد سے زیادہ زراعت سے حاصل ہوتا ہے اور تقریباً ملک کے 64 فیصد انسانی وسائل زراعت سے منسلک ہیں۔ یہ تعاون ممکنہ طور پر کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ منصوبے کے تحت چاول، جو، جئی، مویشیوں کے لیے سائیلج بیلز اور فصلوں کی پائیدار پیداوار کے لیےفصلوں کی کاشت کے درمیانی عرصہ میں چھوڑی گئی زیر کاشت اراضی کو زیر کاشت لا کر پاکستان کے غیر استعمال شدہ زمینی وسائل کوبروئے کار لائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button