
خلیج اردو
یو اے ای کے پاکستانی نژاد اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے دبئی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اماراتی کرکٹ بورڈ کے مطابق زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے باعث واپس بھیجا گیا۔
زوہیب نے الزام لگایا کہ ٹیم مینجمنٹ کے تمام افراد بھارت سے ہیں اور پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا، "پہلے مجھے کہا گیا کہ میں خود کو ان فٹ ڈکلیئر کروں، انکار پر مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ کہا گیا کہ ہوٹل کی بکنگ منسوخ کر دی جائے گی اور مجھے اپنے خرچے پر رہنا پڑے گا۔”
اس سے قبل، محمد زوہیب کو پریکٹس کے دوران گراؤنڈ سے بھی نکال دیا گیا تھا۔







