
خلیج اردو
13 اگست 2021
اسلام آباد : پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقید پیش کرنے کیلئے انہوں نے کراچی میں مزار قائد کا دورہ کیا اور فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے جناح کے عجائب گھر میں رکھی ان کی استعمال کی اشیاء اور ان کے گھر کا بھی دورہ کیا۔
H.E. Hamad Obaid Alzaabi, the UAE Ambassador in Islmabad: celebrating Pakistan’s 74th independence anniversary, we recall with respect the Great Leader Muhammad Ali Jinnah and his great effors & achievements, express our respect for the people and leadership of this great country pic.twitter.com/gC3oZkKZDG
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) August 11, 2021
اپنے دورے کے دوران الزابی نے پاکستان کی عوام اور قیادت کیلئے اپنے احترام کا اظہار کیا اور جناح کو ‘ایک عظیم لیڈر’ اور پاکستان کو ‘ایک عظیم ملک’ قرار دیا۔
متحدہ عرب امارات مشن نے کراچی میں دورے کی تصاویر اور تفصیلات پوسٹ کرنے کیلئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے میوزیم میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
الزابی نے لکھا کہ ہم عظیم لیڈر محمد علی جناح اور ان کی جدوجہد اور اعمال کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔
Source :Khaleej Times