متحدہ عرب امارات

سفری پابندی سے بچنا ہے تو ماسک پہنیں

فیسک ماسک کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے میں کافی کار آمد ہے

دبئی: (خلیج اردو) انٹرنیشنل ایئر ٹرانپورٹ ایسوسی ایشن ( آئیٹا) نے ایک ایڈوازری میں بتایا ہے کہ فیسک ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو فلائیٹ سے اتارا جا سکتا ہے اور ان پر مستقبل میں سفری پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ اپنے بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹکٹ کی خریداری کے وقت ایک مسافر ان تمام شرائط و ضوابط کو ماننے کا اقرار کرتا ہے جو ایئرلائنز کی جانب سے رکھی گئیں ہو۔

فیس ماسک پہننا جو کہ سفر کیلئے لازمی ہے اور چیک ان کرتے وقت اس کا پاس رکھنا ضروری ہے اور اگر کوئی مسافر ایسا کرنے سے قاصر ہے تو اسے آف لوڈ کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایوی ایشن کی ایک عالمی باڈی ہے جو 290 ایئرلائن یا ایئر ٹریفک کے 82 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔

آئیٹا کے سی ای او اور ڈی جی ایلگزینڈرا ڈی جونیک نے بتایا کہ سفر کے دوران اور ایئرپورٹ کے حدود میں ماسک پہننا صرف مسافر کی ذات کیلئے نہیں بلکہ دوسرے مسافروں کی حفاظت کیلئے بھی موئثر ہے اور ایسا کرنے سے آپ کورونا کے پھیلاؤ کے امکان کو 90 فیصد تک کم کر دیتے ہیں۔

آئیٹا کے میڈیکل معاون ڈاکٹر ڈیویڈ پاوول نے بتایا ہے کہ باقاعدہ سینیٹیائزیشن اور دیگر احتیاطی تدابیر سے سفر کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے

 

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button