
خلیج اردو
قطر نے آبنائے ہرمز کے قریب اپنے ایل این جی ٹینکر الرقیات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو اس واقعے کا مکمل قانونی طور پر ذمہ دار قرار دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے گزرنے والے ٹینکر کو نشانہ بنانا عالمی جہاز رانی اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں محفوظ آمدورفت اور جہاز رانی کی آزادی سے متعلق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
قطر نے ایران پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات بند کرے جو خطے کے امن و استحکام، بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی توانائی کی سپلائی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ قطر اس حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہر قسم کے نقصان اور اثرات کا مکمل قانونی ذمہ دار ایران کو سمجھتا ہے۔
قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔







