
09 اپریل 2021
لندن : ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہر شہزادہ فلپ کا آج برطانیہ میں جمعہ کے دن انتقال ہوا ہے۔ وہ حالیہ دنوں میں اسپتال داخل ہوئے تھے۔ بکنگھم پیلس نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہزادہ فلپ کا انتقال آج صبح قلعہ ونڈسر میں ہوا۔
شاہی محل کے مطابق مزید معلومات بعد میں بتائی جائے گی۔ ایسے میں پوری دنیا کی جانب سے وصول ہونے والے اظہار افسوس کے پیغامات پر وہ ان کے ساتھ ہیں۔
شہزادہ فلپ اکثر خٰاموش رہے اور کچھ خاص طرح سے خبروں کی زینت نہیں رہے اور عوامی طور ان کا تائثر یہ دیا گیا تھا کہ وہ ملک الزبتھ کے مددگار تھے اور سات دہائیوں سے وہ انہیں سپورٹ کرتے آئے ہیں۔
شہزادہ فلپ یونان اور ڈنمارک کے شہزادہ اینڈریو اور بیٹنبرگ کی شہزادی ایلس کے ہاں پیدا ہوئے تاہم ابھی وہ صرف 18 مہینوں کے تھے کہ ان کی فیملی کو نامناسب ماحول کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا۔
فرانس اور جرمنی میں تعلیم کے بعد شہزادہ فلپ نے 1939 میں برٹش رائل نیوی جوائن کی اور 1947 میں ملکہ ایلزبتھ سے شادی سے پہلے انہوں نے یونان اور ڈنمارک کی شاہی ذمہ داریاں چھوڑ دی تھیں ۔ شادی کے بعد ان کیلئے ڈیوک آف ایڈنبرگ کا عہدہ تخلیق کیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی اور انہیں رواں برس فروری میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔
وہ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور انہیں آخری بار جولائی 2020 میں کسی عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔
وہ ملکہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے اور انہیں خاموش تعاون اور مدد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وہ مختلف عالمی تنظیموں کے سربراہ رہے جیسے وہ کیمبریج اور ایدنبرگ کی یونیورسٹی کے چانسلر تھے۔
Source : Khaleej Times







