متحدہ عرب امارات

دبئی میں رمضان المبارک کے حوالے سے نئی گائڈ لائن جاری-

دبئی میں جاری کردہ نئی گائڈ لائن کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے دوران افطار اور سحور کے اجتماعات کو صرف فیملی اور قریبی دوستوں تک ہی محدود رکھا جائے۔ امارات میں بدھ کے روز جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز کے مطابق ، 10 سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی-

اس طرح کے اجتماعات کے دوران جسمانی رابطے جیسے ہاتھ ملانا اور گلے ملنا ممنوع ہے۔

دیگرگائڈ لائنز:

کھانا عطیہ کرنا:

* گھرکے باہر کسی بھی شخص کو براہ راست کھانا نہ دیا جائے – خیراتی ادارے اور سرکاری اداروں کی براہ راست نگرانی میں بڑے پیمانے پر چندہ دیا جاسکتا ہے –

* چندہ صرف خیراتی اداروں کے ذریعہ کیا جاسکے گا-

کھانا بانٹنا:

*یہ مشورہ بھی دیا جارہا ہے کہ مختلف گھروں میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے افراد کو کھانا نہ بانٹا جائے تاکہ ٹرانسمیشن کے خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔

نماز:

* نماز کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہے-

گھر سے باہر نکلنا:

* صرف ضروری چیزوں کے لئے ہی گھر سے باہر نکلا جائے-

* خاندان سے ملاقات ایک بیرونی سرگرمی کے طے شدہ پیرامیٹرز کے مطابق کی جاسکتی ہے-

* جب گھر سے باہر ہو تو کسی بھی چیز کو چھونے سے گریز کریں اور ایسا کرنے کے بعد فوری طور پر ہاتھ صاف کریں-

* چہرے کو چھونے سے گریز کریں جب تک کہ ہاتھوں کو صابن اور پانی سے مناسب طریقے سے نہ دھولیں-

* دائمی بیماریوں میں مبتلا بزرگ اور زیادہ بیمار افراد کو گھر میں رہنے اور عوامی مقامات سے پرہیز کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے-

نقل و حرکت(عوامی یا نجی):

* گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنا جاۓ-

* نقل و حرکت کی صورت میں کثرت سے سینیٹائزر کا استعمال کیا جاۓ-

Source : Khaleej Times
23 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button