متحدہ عرب امارات

رمضان المبارک 2022 : ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ رمضان میں صبح 9 بجے سے دوپہر 9 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔ یہ اوقات پیر سے جمعرات تک ہوں گے جبکہ جمہع کو 9 سے 12 اور ہفتہ ، اتوار چھٹی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے بہت قلیل مدت اور دورانیے کا ورک ویک پلان اپنایا ہے جس میں جمہ کو آدھا اور ہفتہ و اتوار کو مکمل چھٹی ہوتی ہے۔ تاہم رمضان میں اوقات کار مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔

رمضان میں مسلمانوں کیلئے اسکول اور دفاتر میں اوقات کا دورانیہ کم کیا جاتا ہے۔ دن کے وقت مسلمان اپنے پرودگار کی خوشنودی کیلئے کھانا پینا ترک کردیتے ہیں ۔ مساجد میں عبادات کے دورانیہ اور شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے اور روح پرور تقاریب کا انعقاد عام ہوجاتا ہے۔
محبت اور بھائی چارے کیلئے رمضان میں افطار دعوتیں دیں جاتی ہیں جس سے محبت اور اخوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

فلکیاتی حساب کے مطابق 2 اپریل 2022 میں رمضان کا پہلا دن ہوگا۔ اصل تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے کیا جائے گا، جس پر اسلامی کیلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اسلامی مہینے یا تو 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں، یہ چاند نظر آنے پر منحصر ہے۔ اس سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

SOURCE: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button