متحدہ عرب امارات

رمضان 2026: ابو ظہبی پولیس کی ڈرائیورز سے اپیل، افطار سے قبل رفتار کم رکھیں

خلیج اردو
ابو ظہبی پولیس نے رمضان کے دوران سڑکوں پر حفاظت کے لیے نئی مہم "ہمارا مہینہ اطاعت اور پابندی کا” شروع کی ہے، جس کا مقصد ڈرائیورز کو رفتار محدود رکھنے اور افطار سے قبل جلدی نہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ڈرائیورز سے کہا کہ اپنی اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا، "یاد رکھیں، آپ کے پیارے آپ کے محفوظ پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔”

گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے دوران افطار سے قبل سڑک حادثات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ مارچ 2025 کے دوران 2,771 گاڑیوں کے بیمہ کے دعووں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ کل حادثات کا 43 فیصد دوپہر 12 سے شام 6 بجے کے درمیان اور 28 فیصد شام 6 سے آدھی رات کے درمیان ہوئے۔ خاص طور پر دوپہر 2 سے 4 بجے کے درمیان کا دورانیہ حادثات کے لیے سب سے خطرناک نکلا، جس میں کل حادثات کا 17 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

الوثبا انشورنس اور روڈ سیفٹی یو اے ای نے یہ تجزیہ مشترکہ طور پر کیا تاکہ رمضان سے قبل ڈرائیورز میں حفاظت کے شعور کو بڑھایا جا سکے اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button