متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پہاڑی چڑھنے کے شوق نے پاکستانی نژاد خاتون کو اسپتال پہنچا دیا

راس الخیمہ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے پاکستان نژاد خاتون بے ہوش ہوگئی

(خلیج اردو) پہاڑی پر چڑھنے کا شوق پورا کرتے ہوئے پاکستانی نژاد خاتون اسپتال پہنچ گئی ۔ اوپر چڑھ کر 25 سالہ خاتون بے ہوش ہوگئی جس کو راس الخیمہ ریسکیو ٹیم نے ہیلی پیڈ کے ذریعے آل دید اسپتال منتعقل کردیا ۔

تفصلات کے مطابق راس الخیمہ پہاڑی سلسلہ شوکہ پر چڑھتے ہوئے پاکستان نژاد خاتون بے ہوش ہوگئی جو نیچے اترنے کے قابل نہ رہی جس کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کو بلانا پڑھا جنہوں نے ہیلی پیڈ کے ذریعے 25 سالہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ۔ راس الخیمہ پولیس کو رپورٹ موصول ہوئی کہ شوکہ پہاڑی پر چھڑنے کے بعد خاتون نیچے نہیں اتر سکتی جسکے بعد نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر حرکت میں آگئی اور کچھ ہی لمحوں میں ریسکیو ٹیم نے خاتون کو پہاڑی سے ہیلی کاپٹر میں سوار کر لیا اور اسپتال پہنچا دیا ۔

راس الخیمہ پولیس نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ چھڑنے سے پہلے فٹنس اور ورزش کا خیال رکھیں کیونکہ پہاڑی سلسلے بہت سخت ہوتے ہیں جہاں کسی بھی وقت آنجہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button