خلیج اردو
07 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی کے وہ رہائشی جن کا ویزہ یکم مارچ اور 12 جولائی کے درمیان ایکسپائر ہو چکا ہے ، ان کیلئے ہدایت ہے کہ وہ 11 اکتوبر تک اپنا ویزہ ری نیو کریں یا ملک چھوڑ دیں۔ اگر دی گئی مہلت کے بعد دونوں میں سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو اوور سٹے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
عامر سنٹر کے مطابق کہ ان افراد کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ وہ اپنا ویزہ کینسل کرکے دوسرے ویزے کیلئے اپلائی کریں۔ اس کیلئے جی ڈی آر ایف اے سے اجازت نامہ کی ضرورت ہوگی۔
اگر ویزہ کی معیاد ختم ہوئی ہے تو 11 اکتوبر کے بعد پہلے دن 125 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔ اس کے بعد ہر دن کے حساب سے 25 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
اروحہ ٹریولز کے ایم ڈی راشد عباس کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزہ یکم مارچ اور 12 جولائی کے درمیان کینسل ہوگئے ہیں، ان میں سے زیادہ افراد وہ ہیں جن کی نوکریاں ختم ہوئیں ہیں۔ ان میں سے بہت سوں نے اپنے ویزے کو سیاحتی ویزہ میں تبدیل کیا ہے کیونکہ ان کیلئے یہ محفوظ ہے۔
Source : Khaleej Times







