متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات آبادی سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والا دنیا کا سب سے پہلا ملک بن گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات آبادی سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والا دنیا کا سب پہلا ملک بن گیا ہے۔ وبا کے آغاز سے ابتک یو اے ای نے 10 اشاریہ 32 ملین کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی کا کہنا تھا کہ ملک میں 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک 7 لاکھ 20 ہزار 802 طبی معائنے کیے گئے۔ جو گزشتہ ہفتوں کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہیں۔

اور ان معائنوں سے کورورنا کیسز میں 16 فیصد اضافہ، نئے کیسز 7 ہزار 704 رہے۔

اس ہفتے کے دوران ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی 23 فیصد اٖضافہ ہوا، جس صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 18 ہو گئی ہے۔

جبکہ اسی ہفتے کے دوران ملک بھر میں 19 افراد کی موت ہوئی اور ملک بھر میں کورونا سے وفات پانے والوں کی تعداد میں 73 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم، ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ” ستمبر میں مجموعی طور پر وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یو اے ای میں شرح باقی دنیا کی مقابلے میں بہت کم ہے”۔

ڈاکٹر عمر کا مزید کہنا تھا کہ جن رضاکاروں نے تجرباتی طور پر ویکسین لگوائی ہے وہ بھی وائرس لگنے کے خطرے محفوظ نہیں ہیں کیونکہ ویکسین ابھی ٹرائل کےفیز میں ہے۔

لہذا ان رضا کاروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کرنی ہوگی۔

ڈاکٹر حمادی نے لوگوں کو زکام کی ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کو کرونا سے محفوظ نہیں بنائے گی بلکہ آپ کے زکام سے محفوظ رہنے کے امکانات میں اضافہ ہوجائےگا، جو آپ کو غیر ضروری طور پر ہسپتال کے چکروں سے بچائے گا۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت 82 فیصد یعنی 1 ہزار 25 سکول آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں جب کہ 212 سکول براہ راست کلاسیں لے رہے ہیں،

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button