
خلیج اردو
07 اکتوبر2020
دبئی: راس الخیمہ میں سول ایوی ایشن کے محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے رہائشی اب راس الخیمہ کے ذرئعے ملک میں داخل ہونے کیلئے کسی پیشگی اجازت نامہ کے محتاج نہیں ہوں گی۔
نیا سفری طریقہ کار متحدہ عرب امارت کی جانب سے لوزمات اور جاری میڈیکل ٹیسٹنگ اور کورونا کا 96 گھنٹے قبل کیا گیا ٹیسٹ جس کا نتیجہ منفی ہو، کے ہمراہ ہے۔
سیاحوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چار روز قبل کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ لازمی دیکھائیں گے جسے وہ متعلقہ حکام کے پاس جمع کریں گے۔
سیاحوں کیلئے قرنطینہ کے ضوابط وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے وضع کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق امراتی شہریوں اور رہائشیوں کو راس الخیمہ کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ملک جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم متعلقہ ممالک کے طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہوگا،
Source : GulfNews







