خلیج اردو
دبئی:دبئی ریس کی وجہ سے دبئی کے شیخ زید روڈ کو 20 نومبر بند رکھا جائے گا۔ شہر دبئی رن کی وجہ سے ایک بڑے رننگ ٹریک میں تبدیل ہو جائے گا۔
ٹویٹر پر روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑی چلانے والوں کو ریس کے دوران متبادل سڑکوں کے استعمال کا مشورہ دیا۔
شیخ زید روڈ، اور محمد بن راشد بلیوارڈ روڈ صبح 4 بجے سے صبح 10 بجے ،فنانشل سینٹر روڈ صبح 4 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ صبح 4 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہے گا۔
الوصل اسٹریٹ، الخیل روڈ، المیدان اسٹریٹ، العسائل اسٹریٹ، دوسری زبیل اسٹریٹ ، اسٹریٹ ٹو اور الحدیقہ اسٹریٹ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Source: Khaleej Times