
خلیج اردو
سعودی عرب نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی، جس کے ساتھ رمضان المبارک کے تیس روز مکمل ہوں گے۔
حکام کے مطابق مملکت میں عوامی و نجی شعبے کے لیے عید کی تعطیلات 18 مارچ سے شروع ہو کر چار روز تک جاری رہیں گی، تاکہ شہری عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منا سکیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی سرکاری اداروں میں چھٹیاں 19 مارچ سے شروع ہو کر 22 مارچ تک جاری رہیں گی، جبکہ دفاتر 23 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔
نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیلات 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی، تاہم اگر رمضان کے تیس روز مکمل ہوتے ہیں تو چھٹیاں 22 مارچ تک بڑھا دی جائیں گی۔
حکام نے واضح کیا کہ یہ شیڈول ملک بھر میں نافذ ہوگا اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ اعلان اسلامی روایت کے مطابق چاند کی رویت نہ ہونے کے بعد کیا گیا، جس سے خطے بھر میں عید کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔







