متحدہ عرب امارات

ابوظبہی پر دہشتگرد حملے کا جواب : سعودی سربراہی میں دفاعی اتحاد کی بھرپور کارروائی، حوثیوں کے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : سعودی سربراہی میں موجود اسلامی ممالک کے اتحاد نے پیر کے دن ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یمنی حوثیوں کے خلاف ایئرسٹرائیک کا آغاز کیا ہے اور باغیوں کے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ ابوظبہی پر حوثیوں کے دہشتگرد حملے کے بعد ہوا ہے۔

دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے بعد حوثیوں کے ٹھکانوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سسعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ٹویٹر پر بتایا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ شہریون پر کیا گیا یہ حملہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عرب اتحاد نے ثنا پر فضائی بمباری کی ہے جس کے بعد شہریوں کو حوثی کمپوں سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایف-15 حملہ آور طیاروں نے دو بیلسٹک میزائل لانچروں کو تباہ کر دیا جو پیر کے روز استعمال میں تھے۔ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہریوں پر دشمنانہ حملوں کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان برگیڈیئر جنرل ترک المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوظبہی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جنگی جرائم میں شامل ہے۔ ایسے جرائم کرنے والوں کا محاصبہ کیا جائے گا۔

پیر کے روز اتحادیوں کی جانب سے جاری بیان میں ابوظبہی میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ یو اے ای اور سعودی عرب پر کیے گئے کسی حملے کا بھرجواب دیا جائے گا اور شہریوں کی تحفظ ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز مملکت کے خلاف اٹھ ڈرون حملوں کو ناکام بنایا ہے جو بم بردار تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button