متحدہ عرب امارات

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

خلیج اردو
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ علاقائی سیکیورٹی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے بنائے گئے وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی کی مہم کو پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ اس کا مقصد ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button