(خلیج اردو ویب ڈیسک)کوویڈ ۔19: متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانی اب سیرین ایئر کی چارٹرڈ پروازوں پر اپنے گھر واپس جاسکتے ہیں۔پاکستان کی یہ نجی ایئر لائن رواں سال متحدہ عرب امارات کے لئے باقاعدہ فضائ آپریشن شروع کرے گی۔
سرین ائیر لائن متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ آپریشن واپس لائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئےپاکستانیوں کے پاس واپس جانے کے لئے چارٹرڈ پروازیں لینے کا اختیار موجود ہے۔
سرین ایئر ، پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن ، 3 جولائی کو شارجہ سے کراچی جانے والی اپنی پہلی چارٹرڈ پرواز کا آغاز کرے گی۔ "ہم متحدہ عرب امارات کے حکام اور پاکستان حکومت کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔” متحدہ عرب امارات میں سیرین ایئر کے کنٹری منیجر سہیل شیخ نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔
سہیل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ "122 مسافروں کے ساتھ پہلی چارٹرڈ پرواز 3 جولائی کو شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی”۔
شیخ نے مزید کہا ، "ہم کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان کے لئے زیادہ سے زیادہ چارٹرڈ پروازیں چلانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اور جو لوگ پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں وہ دبئی کے الغازی ٹریول سے ٹکٹ لے سکتے ہیں۔”
"سرین ائیر نے رواں سال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مسافروں کی باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کوویڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن ہم اس سال اپنا آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سورس:گلف نیوز







