متحدہ عرب امارات

شارجہ کے شاہی خاندان کے رکن انتقال کر گئے، 3 روزہ سوگ کا اعلان

خلیج اردو
شارجہ: حکمرانِ شارجہ اور سپریم کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شیخ سلطان بن خالد بن محمد القاسمی پیر 22 ستمبر کو انتقال کر گئے۔

نمازِ جنازہ منگل 23 ستمبر کو صبح 10 بجے کنگ فیصل مسجد شارجہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین الجبیل قبرستان میں ہوگی۔

مرحوم کے لیے تعزیت کے لیے مجلس شیخ فیصل بن خالد بن محمد القاسمی، الرمیلہ، شارجہ میں قائم کی جائے گی جہاں مرد حضرات تین دن تک تعزیت کے لیے آ سکیں گے۔

حکومتی سطح پر شارجہ میں منگل سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button