خلیج اردو
شارجہ: سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے عید الاضحی سے قبل شارجہ میں تعزیری اور اصلاحی ادارے میں موجود 194 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
اس موقع پر شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزاری الشمسی نے حکمران کے فراخدلانہ اقدام کی تعریف کی ہے۔
اس اقدام کو خاندانی ہم آہنگی اور اس کے استحکام کو برقرار رکھنے کی نیت کی عکاسی قرار دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times