(خلیج اردو ) محکمہ موسمیات کے مطابق شارجہ میں زیادہ سے زیادہ درج حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کو کم ہوکر 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔ ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ رات کو 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔
متحدہ عرب امارات میں سب سے کم درجہ حرارت جبل جیش میں ریکارڈ کیا گیا جو 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ۔
بظاہر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مگر گرمی 52 ڈگری سینٹی گریڈ والی پڑھ رہی ہے ۔
Source: Khaleej Times







