متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کوویڈ ۔19 کا مقابلہ: شیخ ہمدان بن محمّد بن راشد المکتوم نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکز کا آغاز کیا

نئی طبی سہولت کو ‘دہ ڈیزیز اینڈ ایپیڈمک کنٹرول سینٹر ‘ کہا جائے گا۔

دبئی میں ایک انتہائی ماہر میڈیکل سنٹر قائم کرنا ہے جس کا مقصد نئے کورونا وائرس ، کوویڈ – 19 جیسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنا ہے۔

دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹوکونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے 2020 کی ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 18 کی پیروی کرتے ہوئے ، ‘دہ ڈیزیز اینڈ ایپیڈمک کنٹرول سینٹر’ کے نام سے نئی طبی سہولت کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ .

دبئی ہیلتھ کیئر سٹی اتھارٹی میں نئے سینٹر کا انتظام ڈاکٹر عامر احمد الشریف کی سربراہی میں ایک بورڈ کے ذریعے ہوگا ، جبکہ اس کے ممبروں میں دبئی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA ) ، دبئی ڈیٹا اسٹیبلشمنٹ ، ڈی ایچ اے میں ہیلتھ ریگولیٹری سیکٹر اور ہیلتھ ریگولیٹری شامل ہیں۔

نیا مرکز سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل میں تیزی سے منصوبوں کو تیار کرے گا۔

Source : Khaleej Times

31 March 2020

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button