متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کیسے 100 بلین سیاحتی سرمایہ کاری کو ملک میں راغب کریں گے، متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کا حاکم نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک نے اپنی 2031 کی سیاحت کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔

 

اس کا ہدف اگلے نو سالوں میں 100 بلین درہم کی سرمایہ کاری اور 40 ملین ہوٹلوں کے مہمانوں کو راغب کرنا ہے۔

 

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ حکمت عملی ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ملک کی ساکھ کو مزید فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے دس بہترین سیاحتی مقامات میں شامل ہیں اور ہمارا مقصد اس اہم شعبے میں سیاحت کے لیے 100 بلین درہم کی اضافی سرمایہ کاری کو راغب کرکے2031 میں ہوٹل کے 40 ملین مہمانوں تک اپنی خدمات پہنچانا ہے جس کے ذریعے دبئی اپنی مسابقت کو تیز کریں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button