
خلیج اردو
14 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے سب سے بہترین حکومتی ادارے کا نام سامنے آگیا۔ اس مقابلے کا فاتح فوجیرہ ٹریفک اینڈ لائنسسنگ سنٹر اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کے ادارے البرسہ برانچ کو قرار دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر بہترین سرکاری ادارے کا نام بتا دیا ہے۔
اعتمدنا اليوم نتائج تصنيف النجوم لـ69 مركز خدمة حكومي .. 14 مركزاً حققت ارتفاعاً بتصنيفها .. مركز مرور وترخيص الفجيرة وهيئة الهوية فرع البرشاء في دبي حصلا على أعلى تصنيف وهو 6 نجوم .. مبروك لمراكز ال٦ نجوم .. ولمراكز ال٣ نجوم نقول التقنية تقدمت وتقدم خدمات أفضل من ذلك … pic.twitter.com/4QzwPpTJR3
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) August 14, 2021
اس مقابلے کیلئے کل 69 حکومتی سروسز کو دیکھا گیا جس میں سے 14 حکومتی اداروں کی ریٹنگ میں بہتری دیکھی گئی۔
فوجیرہ ٹریفک اینڈ لائنسسنگ سنٹر اور دبئی میں آئی سی اے البرسہ برانچ نے سب سے زیادہ ریٹنگ پائی جس میں انہیں 6 اسٹار دیئے گئے ہیں۔