متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کی دیوالی پر نیک خواہشات، اماراتی باشندوں اور عالمی بھارتی برادری کو مبارکباد

 

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دیوالی کے موقع پر یو اے ای میں مقیم تمام باشندوں اور دنیا بھر کی بھارتی برادری کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ محمد نے لکھا: "دیوالی منانے والے تمام افراد کے لیے دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ یہ روشنیوں کا تہوار آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے امن، تحفظ اور خوشحالی کا باعث بنے۔ ہیپی دیوالی!”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button