(خلیج اردو دوبئی ) دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عید الاضحی سے پہلے قیدیوں کی رہائی کا علاج کردیا ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مجرمانہ کاروائیوں میں گرفتار 203 قیدیوں کو خیر سگالی مہم کے تحت رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوبئی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں بیشتر تعداد ان مجرموں کی ہے جو جرمانے کی عدم ادائیگی کے سبب گرفتار تھے جن کو عید سے پہلے رہاہ کردیا جائے گا ۔
دوبئی کے حکمران کی رحم دلی کے سبب 203 قیدی رہائی پانے میں کامیاب ہوجائینگے جن میں غیر ملکی تارکین وطن بھی شامل ہے ۔
دوبئی اٹارنی جنرل کے مطابق دوبئی استغاثہ نے قیدیوں کی رہائی کے مطالق دوبئی پولیس سے رجوع کر لیا ہے اور بہت جلد شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم کے مطابق قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنایا جائے گا ۔ دوبئی اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی خواہش ہے کہ رہائی پانے والے افراد نئی زندگی کی شروعات کرکے اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری سنبھالنے کی کوشش شروع کرے ۔
Source: Gulf News







