
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کی جانب سے دیگر امارات سے ابوظہبی آنے والے کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے حکام کی جانب سے طے شدہ ضوابط پر عمل کریں۔
پولیس کی جانب سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے اماراتی شناختی کارڈ اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ہمراہ رکھیں اور چیک پوسٹ پر طلب کرنے پر دیکھائیں۔
پولیس کی جانب سے یہ ہدایت نامہ امارات کی داخلی چیک پوسٹوں پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
#أخبارنا | #شرطة_أبوظبي تدعو السائقين للالتزام بإجراءات النقاط الأمنية لدخول إمارة أبوظبيhttps://t.co/Y2PGB7rOKD pic.twitter.com/TQ0U1URkad
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) October 26, 2020
پولیس کی جانب سے ایک بار پھر ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں داخلے کے خواہشمند افراد کورونا کے دیگر ضوابط پر جیسا کہ ماسک پہننا، پر عمل کو بھی یقینی بنائیں۔ اور پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ ایک گاڑی میں تین سے زائد افراد کے سفر پر پابندی ہے۔
مزید برآں، کارسواروں کو چیک پوسٹ پر اپنی اپنی لین میں رہنا ہوگا۔ اور چیک پوسٹوں پر مختلف رنگوں کے بورڈ مختلف گاڑیوں کے لیے آویزاں کیے گئے ہیں لہذا ڈرائیورز اپنی مطلوبہ لین میں رہیں۔
سرخ سائن بورڈ ایمرجنسی کی گاڑیوں کے لیے ہے،
نیلا سائن بورڈ بڑی گاڑیوں کے لیے ہے،
جبکہ سبز سائن بورڈ ایسی گاڑیوں کے لیے ہے جنہیں ابوظہبی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔
حکام کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔
Source: Khaleej Times