متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں شدید گرمی کے دوران اے سی اوورلوڈ سے آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ، سول ڈیفنس نے شہریوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خلیج اردو
فجیرہ سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے مسلسل استعمال کے باعث بجلی کے اوورلوڈ سے گھریلو آتشزدگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امارت میں ہونے والی مجموعی آتشزدگیوں میں سے 70 فیصد واقعات گھروں میں پیش آئے ہیں، جس سے رہائشی علاقوں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

فجیرہ اسٹیٹسٹکس سینٹر کے مطابق گزشتہ سال کے دوران آگ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 60 فیصد کمی اور کسی قسم کی ہلاکت نہ ہونے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہریوں نے اے سی سسٹمز کی بروقت سروسنگ نہ کروائی اور غیر معیاری ایکسٹینشن یا اوورلوڈ استعمال جاری رکھا تو صورتحال دوبارہ سنگین ہو سکتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی 145 آتشزدگی واقعات میں سے 102 صرف رہائشی علاقوں میں رپورٹ ہوئے جبکہ تجارتی، صنعتی اور دیگر شعبوں میں کیسز نسبتاً کم رہے۔

سول ڈیفنس نے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ اے سی کی مرمت فوری کروائیں، غیر ضروری بجلی کے بوجھ سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرمی کے موسم میں آگ کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button