خلیج اردو
سوئٹزرلینڈ کے معروف اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نئے سال کی رات پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں دبئی میں زیرِ تعلیم 17 سالہ طالب علم کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سوئس تفتیش کاروں کی جانب سے جھلس جانے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دبئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو بھی متاثرین میں شامل بتایا گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
آگ یکم جنوری کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈیڑھ بجے ایک بار میں لگی، جہاں نئے سال کی تقریبات کے دوران بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ایک سو پندرہ سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شدید آگ اور جلنے کے باعث متعدد افراد کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ کئی شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
خلیج ٹائمز نے طالب علم کا نام اہلِ خانہ کے احترام اور سرکاری تصدیق نہ ہونے کے باعث ظاہر نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم ایک باصلاحیت گالفر تھا اور ملک میں ہونے والے مختلف گالف ایونٹس میں باقاعدگی سے شریک رہتا تھا، جبکہ دسمبر میں ہونے والے یو اے ای کپ میں بھی اس نے حصہ لیا تھا۔
اطالوی گالف فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذبے اور اعلیٰ اقدار کا عملی نمونہ تھا، جبکہ متحدہ عرب امارات کی گالف کمیونٹی سے وابستہ کئی نمایاں شخصیات نے بھی طالب علم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خلیج ٹائمز نے طالب علم کے اسکول سے بھی مؤقف کے لیے رابطہ کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید افراتفری پھیل گئی، متعدد نوجوانوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیاں توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق آگ انتہائی شدید تھی، جس کے باعث کئی لاشیں اور زخمی ناقابلِ شناخت ہو گئے۔ اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس کے سولہ شہری لاپتہ اور بارہ زخمی ہیں، جبکہ فرانس نے بھی اپنے آٹھ شہریوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایک آسٹریلوی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم بعض عینی شاہدین کے مطابق شیمپین کی بوتلوں میں استعمال ہونے والے اسپارکلرز یا فلیئرز ممکنہ وجہ ہو سکتے ہیں۔ بار کے تہہ خانے میں نائٹ کلب موجود تھا جو مقامی افراد کے مطابق نوجوانوں میں خاصا مقبول تھا، جبکہ واقعے کے وقت وہاں موجود افراد کی درست تعداد اور لاپتہ افراد کی حتمی تفصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
Swiss Ski Resort Fire: Dubai Student Reportedly Among Victims
—