
خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہوتا ہے جسے عالمی طور پر ایک ارب لوگ دیکھتے ہیں۔
پچھلے ہفتے پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا جس میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے ناقابل یقین شکست سے ہمکنار کیا۔
آسٹریلوی کرکٹ کے مایاناز سابق باولر شین وارن نے پیش گوئی کی ہے کہ دونوں رویتی حریفوں کا ورلڈ کپ میں ایک بار پھر سامنا ہو سکتا ہے۔
شین وارن نے نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے گروپ 1 سے اور بھارت اور پاکستان کے گروپ 2 سے سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرنے کا زیادہ امکان ہے۔
ان کے مطابق پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلے جانے کا امکان ہے۔
I still believe the teams that will top each group & make it through will look like this, plus semi’s & final…
1.England
2. Australia1.Pakistan
2. IndiaSemi’s
Eng V India
Aust V PakSo final will be either
India V Pak or
Aust V England @SkyCricket @FoxCricket— Shane Warne (@ShaneWarne) October 30, 2021
انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ بھارت اور پاکستان یا انگلینڈ اور آسٹریلیا فائنل میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اس کا مقابلہ کریں گے۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا گروپ ون جبکہ پاکستان اور افغانستان کو گروپ بی ون میں برتری حاصل ہے۔ آج بھارت اپنا انتہائی قیمتی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
Source : Khaleej Times