خلیج اردو: اداره امور اسلامی دبئی نے تیسویں بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم مکتوم کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں مرکز امور اسلامی دبئی کے تعاون سے گذشتہ روز تیسویں سے ہی بین الاقوامی حفظ مقابلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
مذکورہ حفظ مقابلوں میں رجسٹریشن اکتیس اگست تک جاری ہے جس میں خواہشمند افراد اپنی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
مقابلوں میں حتمی ناموں کی سلیکشن پانچ ستمبر سے شروع ہوگی اورشارٹ لسٹنگ کے بعد بیس ستمبر کو شرکاء کے ناموں کا حتمی اعلان متوقع ہے ۔
ان مقابلوں کا رسمی آٖغاز اول تا نو اکتوبر کو متوقع ہے۔