خلیج اردو: نیویارک میں واقع ایک مندر کے باہر نصب کیا گیا مہاتما گاندھی کے مجسمہ نامعلوم نے ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا پھر اس پر اسپرے پینٹ کی مدد سے نازیبا الفاظ بھی لکھے۔
اسی مجسمے کو دو ہفتےقبل بھی نقصان پہنچایا گیا تھا اوراب نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔