خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مارچ کے مہینے کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے مارچ کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ عالمی سلامتی کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اس مہینے کے دوران خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے، موسمیاتی تحفظ اور کونسل اور عرب ریاستوں کی لیگ کے درمیان تعاون کو ترجیح دے گا۔ اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے کہا ہےکہ ہم ایک ایسے وقت میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہے ہیں جب عالمی سطح پر انتشار پھیل رہا ہے۔ ہمیں کونسل کے ایجنڈے پر بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے اور ہم اپنے پروگرام کو اس طرح منظم کریں گے جس کا موجودہ وقت تقاضا کرتا ہے۔ صدر کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات دیگر اراکین کے ساتھ معاہدے کے تحت مارچ کے لیے کونسل کے کام کا پروگرام ترتیب دے گا اور فوری عالمی سلامتی کے چیلنجوں کے لیے اجتماعی ردعمل تیار کرنے کے لیے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔ اس میں قراردادوں اور کونسل کی دیگر سرگرمیوں کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزارتی سطح کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث منعقد کرے گاجس کی صدارت وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مریم بنت محمد المہیری کریں گی۔ بحث کا محور تنازعات کی روک تھام اور بحالی کے لیے خواتین کی اقتصادی شمولیت اور نجی شعبے کی شراکت داری کی اہمیت پر ہو گا۔ متحدہ عرب امارات 9 مارچ کو سلامتی کونسل کے اراکین کی ایک غیر رسمی اجلاس ایک ارریا فارمولہ میٹنگ کا بھی اہتمام کرے گا جس کی صدارت وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابرکریں گے۔ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح تنازعات، بحران اسکے بعد امن قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے موسمیاتی مالیاتی کوششوں کی حمایت کی جائے۔ متحدہ عرب امارات 23 مارچ کو علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے سلامتی کونسل اور عرب ریاستوں کی لیگ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بریفنگ کی میزبانی بھی کرے گا۔ اجلاس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور لیگ آف عرب سٹیٹس کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط بریفرز میں شامل ہوں گے۔ ایک نوجوان نمائندہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں بھی شرکت کرے گا کہ خطے کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ کام کے باقاعدہ پروگرام پر سلامتی کونسل لیبیا، صومالیہ، شام، یمن میں جاری حالات، اسرائیلی بستیوں، گولان کی پہاڑیوں، لبنان، جنوبی سوڈان، سوڈان، افغانستان اورجمہوریہ کانگوسے متعلق قرارداد 2334 پر بھی اجلاس کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button