
خلیج اردو
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق تین بحرینی ملاحوں کو خلیج میں مسلح افراد نے یرغمال بنا کر زبردستی ایرانی حدود میں داخل کیا جہاں انہیں تقریباً تین گھنٹے تک روکے رکھا گیا۔
واقعہ 18 فروری 2026 کو پیش آیا۔ ملاحوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ایرانی شہری تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر کشتی کا رخ ایران کی جانب موڑ دیا۔ اس دوران کشتی کا ایک انجن اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا گیا۔
بعد ازاں ملاحوں کو رہا کر دیا گیا اور وہ واپس بحرین پہنچ گئے۔
بحرینی وزارت داخلہ نے اسے بین الاقوامی سمندری قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناما کو قانونی اقدامات کا حق حاصل ہے۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دسمبر 2025 میں دبئی کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک جہاز کو تحویل میں لیا تھا۔







