متحدہ عرب امارات

ٹائیگر زندہ ہے : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سانپ کے کاٹنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

خلیج اردو
ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ وہ پانول میں اپنے فارم ہاؤش میں اپنی سالگرہ کی پارٹی منارہے ہیں جس میں ان کے خاندان اور قریبی دوست شریک ہیں۔

سلمان خان نے اس پارٹی سے قبل یہ انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کے فارم ہاؤس پر سانپ نے کاٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے کمرے میں ایک سانپ داخل ہوا جس سے بچے ڈر گئے۔ وہ آیا اور ایک ڈنڈے سے سانپ کو پھینکنا چاہا مگر سانپ نے اس پر حملہ کیا۔

سانپ نے اسے ایک ہاتھ پر کاٹا جسے اس نے دوسرے ہاتھ کی مدد سے اپنے سے دور کیا اور جب اسٹاف نے دیکھا تو انہیں شک ہوا کہ یہ زہریلہ سانپ ہے۔ معلوم ہوا کہ سانپ نے اسے ایک بار نہیں بلکہ تین بار کاٹا ہے۔

ہفتے کی رات جب یہ واقعہ پیش آیا تو سلمان خان کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج ہوا اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ سانپ کو بھی اسپتال لے گئے اور اس کا علاج کیا اور معلوم ہوا کہ سانپ زہریلہ نہیں ۔ تاہم وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور اپنا علاج کیا اور تمام مراحل سے خود کو گزارا۔

سلمان نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور سانپ کو قتل نہیں کیا گیا۔

سلمان نے بتایا کہ جب وہ واپس آئے تو انہوں نے سانپ کو جانے دیا ، اس کی بہن کافی ڈری ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس نے سانپ کے ساتھ تصویر بنائی اور انہوں نے بتایا کہ سانپ سے دوستی ہوگئی۔

’’میرے باپ نے پوچھا کہ کیا ہوا کیا سانپ زندہ ہے جس پر میں نے کہا کہ ہاں ٹائیگر بھی زندہ ہے ، سانپ بھی زندہ ہےـ‘‘

اداکار بالکل تندرست ہے اور انہوں نے اتوار کی رات اپنی برتھ ڈے پارٹی منائی۔ سالگرہ کے موقع پر سلمان کے دوستوں نے اسے بہت سی مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button