خلیج اردو آن لائن: شارجہ پولیس کے گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنسنگ کے محکمہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب افراد کے لیے چھوٹی گاڑیوں کی دو سالہ ملکیت کی رجسٹریشن لائسنس جاری کر رہے ہیں۔ تاہم اسی مدت کی انشورنس پالیسی بھی حاصل کرنا ہوگی۔
یہ اقدام حکام کی جانب سے شہریوں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین پولیس سروس فراہم کرنے کے پلان کا حصہ ہے۔
شارجہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل سیف الزری ال شمسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ پولیس خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے جیسے بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے تاکہ لوگوں وقت میں بچت میں مدد مل سکے.
الشمسی کا مزید کہنا تھا کہ ” اس اقدام کا مقصد خدمات کی فراہمی کو معیاری بنانا ہے”۔
گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی لائسنسنگ ڈٰیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خالد الکائی نے واضح کیا کہ نئی سروس حاصل کرنے کے لیے گاڑی کے مالک دو سالہ انشورنس کی دستاویز دیکھانی ہوگی اور اس سروس کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
تاہم یہ سروس آپشنل ہے۔
Source: Khaleej Times







