متحدہ عرب امارات

دبئی: جعلی پولیس اہلکار بننے اور ایک شخص پر گاڑی چڑھانے دینے کے الزام میں 3 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کریمنل کورٹ نے ایک گروہ کے تین افراد کو جعلی پولیس والا بننے، چوری کرنے، دو افراد کو اغوا کرنے اور ایک کے اوپر صحرا میں گاڑی چڑھانے کے الزام میں 10 سال قید، فی کس 2 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

متاثرہ افراد میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ گروہ کے تین ایشیائی باشندوں سمیت ایک افریقی باشندے نے انہیں بتایا کہ وہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ہیں۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کو اس وقت روکا جب وہ اپنے گھر سے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ 2 لاکھ درہم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے لیے نکل رہا تھا۔

جس کے بعد مدعاعلیہان نے متاثرہ افراد کو ہتھکڑیاں اور وائرلیس ڈیوائسز دیکھائی جو دبئی پولیس استعمال کرتی ہے۔

ملزمان نے  نے دونوں متاثرہ افراد پر منیشات کے ایک جعلی کیس کا الزام عائد کیا اور انکو قریبی پولیس تھانے لیجانے کی دھمکی دی۔ جس کے بعد متاثرہ افراد نے ملزمان پر یقین کرتے ہوئے انہیں نقد رقم، اپنے آئی ڈی کارڈ اور موبائل فون دے دیے۔

جس کے بعد متاثرہ افراد کو ایک گاڑی میں بٹھایا گیا اور انہیں صحرا میں لے گئے۔ جہاں ایک متاثرہ شخص پر گاڑی چڑھا دی گئی اور ایک کو رہا کر دیا گیا۔

تاہم، پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے 4 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان نے اعترارف جرم کرتے ہوئے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button