متحدہ عرب امارات

ابوظبہی پولیس نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، عوام تک خدمات کی بروقت رسائی میں اپنی مثال آپ

خلیج اردو
10 مارچ 2021
ابوظبہی : عوام تک پولیس کی بروقت رسائی کے حوالے سے ابوظبہی پولیس نے عالمی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے یورپین فاؤنڈیشن آف گلوبل کوالٹی منجمنٹ ( ای ایف کیو ایم ) 2021 کیلئے ابوظبہی نے 6 اسٹار ریٹنگ حاصل کی ہے۔

فورس نے میڈین اوٹسٹیڈنگ اچیومنٹ آف کمیونٹی پارٹنرشپ کا ایوار بھی اپنے نام کیا ہے۔

اس حوالے سے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ معاشرے میں جامع سمارٹ سروسز کی فراہمی کے خواہاں ہیں جو عوام تک پولیس کی آسانی سے رسائی اور خدمات تک عوام کی رسائی کو بہتر بنا سکتے ہیں جس سے ابوظبہی سمیت متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے یکساں معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

پولیس فورس نے کہا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی اور کمیونٹی خدمات کے ذریعے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی سرگرم عمل ہے ، جس کی وجہ سے ابوظہبی امارات اور ای ایف کیو ایم فورم میں معاشرے کے تمام طبقات میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

ابو ظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل اور اسٹاف پائلٹ فریس خلف المزروی نے کہا ہے کہ اسٹاز سسٹم کے مطابق اعلی درجے کی درجہ بندی مخصوص قیادت کے سفر کا نتیجہ ہے جس میں پولیس فورس نے تمام شعبے مسلسل کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے جدید تکنیکی طریقوں کے مطابق مستقبل کی توقع اور فعال خدمات کی تیاری میں بدعات کا تصور اپنایا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ، ای ایف کیو ایم ، رسل لانگ میئر نے فورس کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ابوظہبی برادری کے عوام سے اپنے کیے وعدوں پر عمل درآمد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابوظبہی پولیس کی جانب سے یہ اعزاز ہمارا فخر ہے اور ہم ابوظبہی پولیس کی جانب سے عوم کی خدمت میں پیش پیش رینے اور بطروقت ان کی پہنچ کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔

ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مکتوم علی الشریفی نے کہا ہے کہ یہ پہچان اس نقطہ نظر ، مشن اور ابوظہبی حکومت کی وژن -2021 کے حصول میں پولیس فورس کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام تمام تر کوششوں اور بڑے آپریشنوں کو مستعدی طریقے سے استعمال کرنے اور استعمال کرنے کے ذریعے سے ہوا ہے جس نے اطمینان اور اعتماد کی اعلی سطح حاصل کی اور عوام کے اعتماد کے حوالے سے پچھلے پانچ سالون میں 98 فیصد تک کی کامیابی حاصل کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button