متحدہ عرب امارات

یو اے ای حکام نے کورونا کے باعث لیبر آفس بند کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لیبر کی بھرتی کرنے والے دفاتر بند کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

ایک اعلی عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ عجمان کی کرائسز، ڈٰیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ٹیم ان دفاتر میں 350 خواتین گھریلو ورکرز کے کورنا ٹٰیسٹ کیے ہیں۔ ان میں سے صرف تین ملازمہ خواتین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔  وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تینوں وکررز کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا۔

عجمان پولیس کے ڈائریکٹر آپریشن برگیڈیئر عبداللہ سیف المطروشی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔ انہوں زور دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں انہیں سخت قانونی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے درخوست کی وہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ جرمانوں سے بچنے کے لیے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل جاری رکھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button