خلیج اردو
دبئی: ایک عرب خاتون کو شارجہ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب اس نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو امارات کی ایک معروف فلاحی تنظیم کی باہر چھوڑ دیا۔
شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر کرنل بووالزود نے کہا کہ انہیں شام 5 بجے تنظیم کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیر خوار بچہ چیریٹی کے احاطے میں لاوارث پایا گیا ہے۔
سیکورٹی کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس نے ایک خاتون کو سیکورٹی گارڈ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے احاطے میں داخل ہوتےاور اس کے بعد بچے کو ایک دفتر کے دروازے کے پاس چھوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی آئی ڈی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری طبی معائنے کے لیے بچے کو ایمبولینس کے ذریعے خصوصی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ بچے کی حالت مستحکم ہے۔
کرنل بوول زود نے بتایا کہ سی آئی ڈی کی ٹیموں نے فوری طور پر خاتون سے تفتیش شروع کی ہے۔
ٹیم نے سنٹر فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے تعاون سے جلد از جلد خاتون تک پہنچنے، اسے گرفتار کرنے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کا بچہ ناجائیز اور غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے تھا اور اس نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Source: Khaleej Times