متحدہ عرب امارات

کوویڈ ۔19: دبئی کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کے ہینڈ سینیٹائزر گاڑیوں میں نہ چھوڑیں

سینیٹائزر میں الکحل ہوتا ہے جس سے آگ لگ سکتی ہے-

دبئی کے رہائشیوں کو گاڑیوں کے اندر سینیٹائزر چھوڑنے کے خطرات کے خلاف انتباہ کیا جارہا ہے ، ایک عہدیدار نے بتایا-

دبئی سول ڈیفنس میں اسمارٹ سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر راشد ال فلاسی نے عوام سے گزارش کی کہ وہ آگ لگنے سے بچنے کے لئےسینیٹائزر کو گاڑیوں کے اندر نہ چھوڑیں۔

تمام سینیٹائزر میں الکحل کے اجزا ہوتے ہیں۔ "ہم نے عوام سے گزارش کی کہ وہ یہ سینیٹائزر براہ راست سورج کے نیچے نہ چھوڑیں یا اسے گاڑیوں میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے آگ لگ سکتی ہے۔”

کوویڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے زیادہ تر افراد احتیاطی تدبیر کے طور پر اسٹرلائسیشن کے مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔

دبئی سول ڈیفنس نے واضح کیا کہ اعلی درجہ حرارت ایسی چیزوں کے پھٹنے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ سینیٹائزر میں الکحل کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے ، جو انتہائی آتش گیر ہیں۔

لوگوں کو چاہئے کہ وہ خاص طور پر باورچی خانے میں سینیائٹرز کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

آگ سے بچنے کے لئے اوون یاچولہے کے قریب سینیٹائزر استعمال نہ کریں۔ ہوشیار رہیں اور آگ سے حفاظت کے تقاضوں پر عمل کریں۔

Source : Gulf News
09 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button