متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی، زلفی بخاری

 

خلیج اردو آن لائن:

وزیر اعظم پاکستان عمران کے خان کے معاؤن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے وزیر نے یو اے ای کی طرف سے پاکستانیوں کو نئے ویزوں کے اجرا پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ویزر برائے انسانی وسائل نصیر بن تھانی الحمبلی کا گلف میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مسلسل سپورٹ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

زلفی بخاری نے لکھا کہ "نصیر بن تھانی الحمبلی کا بیرون ملک پاکستانیوں کی مسلسل حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے برعکس انہوں واضح طور پر بتایا ہےکہ پاکستان سے ورکرز کے لیے ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ بلکہ پاکستان سے آںے نالج ورکرز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے”۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی ادارے رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر نشر کی تھی کہ یو اے ای نے  پاکستان سمیت دیگر 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

زلفی بخاری نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا ہے ہے کہ  "کورونا کے دوران نورکریوں سے نکالے جانے والے وکررز جو وریچوئل لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس پر رجسٹر ہیں انہیں ترجیح دی جارہی ہے۔ اور 10 سالہ گولڈن ویزے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اور پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے یو اے ای کی قیادت کے ساتھ تعاؤن کے منتظر ہیں”۔

مزید برآں، پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سےبھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں زلفی بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ہیومن ریسورس کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Source: Express Tribune, Twitter

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button