متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں لازمی قرار دیئے جانے والے ٹریفک اشاروں پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ: باپ اور بیٹے پر گاڑی چڑھا کر بھاگنے والے ڈرائیور کو 50 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں ایک عرب باپ اور اس کے بیٹے کو ٹریفک کے اشاروں پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیور کے ذریعے ٹکرانے کے بعد سر میں چوٹیں آئیں ہیں جس سے متائثرہ شخص کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔

راس الخیمہ سول کورٹ نے جی سی سی ملک سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو مادی اور اخلاقی نقصانات کے بدلے 50,000 درہم ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔

متائثرہ والد نے بتایا کہ اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس میں کھوپڑی اور بائیں ٹانگ کا فریکچر شامل ہے۔ اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرایا گیا اور اس کی متعدد سرجریاں کی گئیں۔

حادثے میں اس کے بیٹے کو بھی ٹانگوں کے ساتھ ساتھ چہرے پر چوٹیں آئیں۔ ان دونوں کے علاج پر کافی زیادہ خرچہ آیا۔ والد نے بتایا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے اسے کام چھوڑنا پڑا۔ انہون نے ابتدائی طور پر 150,000 درہم ہرجانے کی درخواست کی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک سگنلز پر نہ رکنا ایک بڑا جرم ہے اور اس حوالے سے بار بار پولیس آگاہ کرتی ہے کہ یہ حادثات کا باعث بنتا ہے۔ اس حوالے سے پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے کی آگاہی مہمات پر چلائے جاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button