خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے بدھ کو الخیل روڈ کی جانب رکاوٹ سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔دبئی پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ راس الخور روڈ پر الخیل روڈ کی طرف گاڑی چلانے والوں کو کو ایک حادثے سے خبردار کیا جارہا ہے۔
#TrafficUpdate | #Accident on Ras Al Khor Rd. heading towards Al Khail Rd.
Please be extra cautious. pic.twitter.com/RPMGIuwnsI— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) September 14, 2022
پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے کے آس پاس زیادہ محتاط رہیں۔ اس حوالے سے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ حادثے کی جگہ یا قریب کھڑے ہوکر تماشہ کرنا یا تصویریں اور ویڈیوز بنانا قابل گرفت عمل ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ ابوظبہی کی طرف جانے والی سڑک کو شیخ محمد بن زید روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے یہاں جانے والوں کو چاہیئے کہ وہ احتیطاط سے کام لیں۔
#TrafficUpdate | #Accident on SMBZ Rd. heading towards Abu Dhabi. Please be extra cautious. pic.twitter.com/ZFL9T47DQo
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) September 14, 2022
متحدہ عرب امارات میں جہاں ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا وہاں عوام کی آگاہی اور بروقت اطلاع کا نظام بھی کافی موئثر ہے تاکہ کسی بھی طرح ٹریفک کے ہموار بہاؤ میں خلل نہ آئے۔
جب کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو حادثے کی جگہ ہجوم لگانے سے مزید حادثات ہو سکتا ہیں یا ٹریفک جیم کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر پولیس آگاہی مہمات چلاتی ہیں۔ عمل درآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانوں اور سزاؤں کی گرفت موجود ہے۔
Source: Khaleej Times