متحدہ عرب امارات

امارات ائیر لائن نے مسافروں کے لئے 10 نئے شہر شامل کرلیے-40 شہروں سے کنیکشن کی پیش کش –

دبئی کے فلیگ شپ کیریئر امارات نے جمعرات کے روز مزید 10 شہروں میں مسافروں کے لئے طے شدہ پروازیں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔کولمبو (20 جون ) ، سیالکوٹ (24 جون) ، استنبول (25 جون ) ، آکلینڈ ، بیروت ، برسلز ، ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی ( یکم جولائی سے) ، اور بارسلونا اور واشنگٹن ڈی سی ( 15 جولائی سے) –

سری لنکا ، ویتنام اور پاکستان سے امارات کی پروازیں صرف آؤٹ باؤنڈ مسافروں کو ہی متحدہ عرب امارات اور اس کے بعد کے مقامات تک پہنچائیں گی۔

اس سے مسافروں کی پیش کش پر امارات ائیر لائن کی منزلوں کی کل تعداد 40 ہوجائے گی ، جو ان صارفین کے لئے مزید اختیارات مہیا کریں گی جو گھر واپس جانا چاہتے ہیں یا ضروری مقاصد کے لئے سفرکرنا چاہتے ہیں-

امارات ائیر لائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا: "متحدہ عرب امارات کے حکام کی مدد اور شراکت کی بدولت امارات ائیر لائن ان لوگوں کے لئے آسان اور محفوظ سفر فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے-متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے سفر آسان بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے حالیہ اعلان سے پوری طرح سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارا ملک معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہا ہے ، امارات کی پہلی ترجیح ہمیشہ ہمارے صارفین ، ہمارے عملے اور ہماری کمیونٹیز کی”صحت اور حفاظت ہوگی۔

اس کے علاوہ ، امارات ائر لائن جولائی میں درج ذیل شہروں میں پروازیں شامل کرے گی: لندن ہیتھرو ، مانچسٹر ، فرینکفرٹ ، پیرس ، زیورخ ، میڈرڈ ، ایمسٹرڈم ، کوپن ہیگن ، ڈبلن ، نیو یارک جے ایف کے ، ٹورنٹو ، کوالالمپور ، سنگاپور اور ہانگ کانگ۔

emirates.com یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعہ فلائٹ کی بکنگ آن لائن کی جاسکتی ہے۔

Source : Khaleej Times
18 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button