
خلیج اردو 20 نومبر 2021
دبئی:دبئی پولیس نے ایک عرب شہری کو اس کی ایمانداری پر اعزاز سے نواز ہے۔ مذکورہ شہری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران ملنے والابٹوہ دبئی پولیس کے حوالے کیا تھا۔بٹوے میں بھاری رقم کے ساتھ ساتھ کریڈٹ کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات بھی موجود تھی۔
دبئی پولیس کے پروٹیکٹو اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبداالہ علی الغیثی نے احمد محمد ابو حمام نامی شخص کو اعزاز سے نوازا اور اسکے ایمانداری کی بھی تعریف کی۔عبداللہ الغیثی نے معاشرے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور شہریوں کے مابین تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ابوحمام کو انکی ایمانداری کے انعام میں سرٹیفیکیٹ اور تحائف سے نوازا گیا۔ابوحمام نے تحائف پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔